ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سرسی:دوسری شادی کرنے کی تیاری میں لگے ہوئے نوجوان کی عوام نے کردی دھنائی

سرسی:دوسری شادی کرنے کی تیاری میں لگے ہوئے نوجوان کی عوام نے کردی دھنائی

Tue, 11 Dec 2018 19:23:14    S.O. News Service

سرسی 11؍دسمبر (ایس او نیوز)پہلی بیوی کو مبینہ طور پر  طلاق دئے بغیر دوسری شادی کی تیاری میں لگے ہوئے ایک نوجوان کو 30سے زیادہ افرا د پر مشتمل ایک ہجوم نے بری طرح پیٹ ڈالا۔

جس نوجوان پر مشتعل افراد نے حملہ کیا اس کی شناخت  پرتاپ نائک کی حیثیت سے کی گئی  ہے جو تارگوڈ نامی گاؤں کا رہنے والا ہے۔حملے میں زخمی پرتاپ نائک کو علاج کے لئے سرسی کے سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ پرتاپ نائک نے گھر والوں کے علم میں لائے بغیر کچھ سال قبل ایک لڑکی سے شادی کرلی تھی۔ پھر اس کے بعد اس لڑکی کو طلاق دے دی تھی۔ اب جب گھر والوں کی پسند اور مرضی سے دوسری جگہ شادی طے ہوگئی تو عین شادی کے موقع پر پہلی والی بیوی کے گاؤں والوں نے وہاں پہنچ کر ہنگامہ کھڑا کردیا کہ ہمارے گاؤں کی لڑکی کے ساتھ دھوکہ کیا گیا ہے اور طلاق دئے بغیر دوسری شادی رچائی جارہی ہے۔اسی بات پر لوگوں نے پرتاپ کی مارپیٹ شروع کردی۔  پرتاپ نائک کو کافی چوٹیں آئی ہیں۔


Share: